رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد رہنے کی توقع ہے، گذشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 3.9 فیصد رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ سکتا ہے،گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.6 فیصد تھا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 4.8 فیصد تک رہنےکی پیش گوئی کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر