تیل نے عوام کا تیل نکال دیا، عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی مانگ اور سپلائی میں کمی کے باعث قیمتیں 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

لندن /دوحہ(نیشنل ٹائمز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی مانگ اور سپلائی میں کمی کے باعث قیمتیں 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ادھر ایل این جی کے سب سے بڑے ایکسپورٹر قطر نے بھی گیس کی بلند ترین قیمتوں پر ناخوشگواری کا اظہار کیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز برینٹ تیل کی قیمت1.9فیصد اضافے کیساتھ 83.96ڈالرز فی بیرل ہوگئی جو کہ سات سال کی بلند ترین سطح ہے اس سے قبل اکتوبر 2014میں برینٹ کی عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمت 92.78ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھی،جس کےبعد دسمبر2014میں 62.06 ڈالرز فی بیرل تک گر گئی تھی اس کے بعد سے اب تک قیمتیں 81ڈالرز تک نہیں پہنچی تھیں، تاہم 3سال قبل جون 2018میں بھی برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 80.53ڈالرز رہی تھی۔گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت بھی 2فیصد اضافے کیساتھ 81.14ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔اوپیک اور تیل کے دیگر بڑے پیداواری ممالک کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے حالیہ فیصلے نے عالمی سپلائی کو مزید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔تجزیہ کار کریگ ارلام کاکہناہےکہ عالمی منڈی میں جس کے اعصاب اب بھی واضح ہیں،آئندہ مہینوں میں توانائی کا بحران ایک بڑی تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا اس سال کے آخر میں تیل کو3ہندسوں میں دیکھ کر حیرت ہوگی؟ شاید نہیں۔گزشتہ ہفتے قدرتی گیس کی ریکارڈ قیمتوں کے باعث تیل کی قیمتوںمیں بھی اضافہ ہوا تاہم روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حالیہ تبصروں کے بعدان میں نرمی آئی ۔ موسم سرما سے قبل گیس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا،جس نے کچھ صارفین کو گیس سے خام تیل کی طرف آنے پر آمادہ کیا۔ ایک اور تجزیہ کار بجارنے شیل ڈروپ نے کہاکہ قدرتی گیس کی انتہائی زیادہ(مہنگی) قیمتیں قدرتی گیس کی جگہ تیل کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کرسکتی ہیں لیکن ہم نے اس سے پہلے کبھی اس طرحکی صورتحال کا تجربہ نہیں کیا جس میں قدرتی گیس کی قیمتیں تیل کی قیمت سے دوگنی ہوں۔دوسری جانب قطری وزیر توانائی سعد القابی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ میں موجودہ عالمی قیمتوں سے مطمئن نہیں جو کہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، انہوں نے کہاکہ انتہائی زیادہ قیمتیں صارفین کے لیے منفی رجحان رکھتی ہیں اور گاہکوں کا مطمئن ہونا میرے لیے سب سے اہم چیز ہے،اگر گاہک ناخوش ہے تو وہ خریداری نہیں کریگا۔قابی نے کہا کہ قطر کی زیادہ سے زیادہ سالانہ پیداوار 77 ملین ٹن ہے،ہم نے کبھی بھی اس سےکم پیداوار نہیں کی او ر نہ ہی ہم اس سے اوپر آئے ہیں،ہم مستقل مزاجی کیساتھ پیداوار کررہے اور ہم جو کچھ کر سکتے ہیں پیدا کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق یورپی اور برطانیہ کی گیس کی قیمتیں گذشتہ ہفتے بڑھ کرآسمان کو چھو گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر