لاہور(نیوز ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رویے نے ہمیں بہت مایوس کیا ہے، اب اسے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا حصہ رہنا ہے یا نہیں، اس بات کا فیصلہ اسے خود کرنا ہے۔انہوں نے یہ بات ایک ٹیلی وژن کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے قائدین کا رویہ انتہائی مایوس کن تھا۔مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل نے انکشاف کیا کہ اجلاس کے دوران ایسی باتیں کی گئی جن سے ہماری دل آزاری ہوئی، ان میں سے کچچ باتیں تو ایسی تھیں جنھیں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔
پی ڈی ایم کیساتھ رہنا ہے یا نہیں؟ فیصلہ پیپلز پارٹی نے کرنا ہے: احسن اقبال



