مناسکِ عمرہ اور نمازیں ادا کرنے اور مسجد نبوی ؐ میں داخلے کے اجازت ناموں کے اجرا پرنئی پابندی عائد

ریاض (نیشنل ٹائمز)ریاض سعودی عرب میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ منظورشدہ کووِڈ19 کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں ہی کو عمرے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے ایک اعلامیے میں کہاگیاکہ اس نئے فیصلے کا اطلاق اتوار 10 اکتوبرکو شام 6 بجے سے ہوگیاہے۔بیان کے مطابق مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام میں مناسکِ عمرہ اور نمازیں ادا کرنے اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں داخلے کے اجازت ناموں کے اجرا پرنئی پابندی عاید کردی گئی ہے۔اب ان دونوں مقدس مقامات تک صرف ان ہی عازمین اور زائرین کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنھوں نے مملکت میں منظورشدہ کرونا وائرس کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں۔اورجن لوگوں کو ویکسین لگوانے سے مستثنی قراردیا گیا ہے، ان کے نام وزارت صحت کی توکلناایپلی کیشن پر ظاہر ہونے چاہییں۔وزارت نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے پہلے ہی عمرے کے لیے اپنا وقت محفوظ کرالیا ہے،انھیں مکہ یا مدینہ میں عمرہ، نماز یا مناسک ادا کرنے کا اجازت نامہ مل چکا ہے لیکن انھوں نے ابھی تک ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی ہیں،تو انھیں اپنے اجازت کی تنسیخ سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے 48 گھنٹے پہلے اپنی دوسری خوراک لگوانا ہوگی۔وزارت نے کہا کہ سعودی عرب میں وبائی امراض کی صورت حال میں پیش رفت کے مطابق وبا سے متعلق تمام احتیاطی اورحفاظتی اقدامات کے جاتے ہیں اور یہ مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا)کی جانب سے مسلسل تشخیص سے مشروط ہیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر