وینا ملک کے خلاف سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وینا ملک کے خلاف سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔ہائی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی دو بچوں کی پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ متعلقہ وزارت فریقین کو سن کر درخواست کا فیصلہ کرے۔ڈی جی وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دے دیا تھا۔اسد خٹک نے درخواست میں کہ اتھا کہ دبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔عدالت نے اسد خٹک کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر