مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک

سری نگر: (نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں قابض بھارتی فوج نے اپنے ساتھیوں کی بازیابی کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔اس دوران مسلح افراد نے قابض بھارتی فوج کی ٹیم پر حملہ کردیا۔ غیر متوقع اور اچانک کیے گئے اس حملے سے بھارتی فوجی بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔حملے میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج پانچوں اہلکاروں نے دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک معمول کے سرچ آپریشن کے دوران چند اہلکاروں کے لاپتہ ہونے پر مزید نفری کو اہلکاروں کی بازیابی کے لیے بھیجا گیا تھا۔واضح رہے کہ آج ہی باندی پورہ اور اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا تھا اس طرح دس دنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں تعداد 5 ہوگئی۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر