شہبازگل نے انڈے مارنے والوں کو معاف کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے اپنے اوپر سیاہی پھینکنے اور انڈے مارنے والوں کو معاف کر دیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ’مجھ پر حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔شہباز گل نے لکھا گزارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔ گزشتہ روز عدالت میں لیگی قیادت کی ایما پرمجھ پرحملہ کیا گیا۔ اخلاق سے گرے لوگ دیہاڑی دار افراد کا استعمال کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی معاملے کا نوٹس لے رکھا ہے۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے اور شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر تشویش ہے۔شہباز گل پر سیاہی پھینکنے میں ملوث گرفتار افراد کو ضلع کچہری مجسٹریٹ وسیم افتخار کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ملزمان میں غلام عباس، عتیق اور طارق جنید شامل ہیں۔ لیگی کارکنوں کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر