ترکی نے امریکا کو 40 ایف16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی درخواست دیدی

انقرہ(نیشنل ٹائمز) باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکی نے امریکا کو 40 ایف16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی درخواست دی ہے۔ یہ طیارے لاک ہیڈ مارٹن کمپنی تیار کرتی ہے۔ علاوہ ازیں خریداری کی درخواست میں دیگر لوازمات کو بھی شامل کیا گیا تا کہ ترکی کے پاس دیگر لڑاکا طیاروں کو جدید بنایا جا سکے۔ ترکی کی جانب سے یہ اقدام امریکا سے ایف-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری میں ناکامی کے بعد سامنے آیا۔طیاروں کی خریداری کا یہ سمجھوتا اربوں ڈالر مالیت کا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ یہ ڈیل امریکی وزارت خارجہ اور اسی طرح کانگریس کی منظوری کی منتظر ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت کی پالیسی یہ ہے کہ کانگریس کو سرکاری طور پر نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل کسی بھی مجوزہ دفاعی فروخت کی تصدیق یا اس پر تبصرہ نہیں کیا جاتا۔ترکی میں امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر