سوئٹزر لینڈ میں برقع پر پابندی،مسلمانوں کا عدالت جانے کا اعلان

زیورخ (نیوز ڈیسک ) سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی کے خلاف مقامی مسلمان تنظیم ’’سوئس اسلامک گروپ نے فیصلے کے دن کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ حجاب پر پابندی کے حوالے سے ریفرنڈم میں ابتدائی نتائج کے مطابق سوئس عوام کی اکثریت نے پابندی کے حق میں ووٹ دیا ہے، جو رائے دہندگان کا 51.2 فیصد بنتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے مطالبے پر ریفرنڈم کرایا گیا تھا۔ مسلم خواتین کے حقوق کی علمبردار ایک تنظیم ’’پرپل ہیڈ اسکارف‘‘ کی ترجمان انیس الشیخ کا کہنا ہے کہ بے کار ہونے کے ساتھ ساتھ یہ مجوزہ قانون نسل پرستانہ اور صنف مخالف بھی ہے۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ قانون سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ برقع سوئٹزر لینڈ کے لیےبڑا مسئلہ ہے، حالاں کہ سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے والی خواتین کی تعداد صرف 30 ہے۔ سوئٹزر لینڈ کی فیڈرل اسٹاٹسٹیکل آفس نے 2019ء میں ایک سروے میں پایا تھا کہ ملک میں مسلمانوں کی آبادی صرف 5.5 فیصد ہے اوران میں سے بیشتر کی جڑیں سابق یوگوسلاویہ سے وابستہ ہیں۔ان مسلمان خواتین میں سے بیشتر چہرے کا مکمل پردہ کرنا پسند نہیں کرتی۔ اتوار کو منعقد کیا گیا ریفرنڈم برقع پر پابندی کے حوالے سے برسوں تک چلنے والے مباحثے اور فرانس، بلجیم اور نیدر لینڈز جیسے دیگر یورپی ممالک میں اسی طرح کی پابندیوں کے بعد کرا یا گیا تھا۔سوئٹزر لینڈ میں براہ راست جمہوری نظام ہے اور یہاں آئے دن متنازعہ معاملات پر عوامی ریفرنڈم منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ اگر کسی بھی معاملے پر ایک لاکھ لوگوں کے دستخط حاصل ہوجاتے ہیں، تو 86لاکھ آبادی والے اس ملک میں اسے ریفرنڈم کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔برقع پر پابندی کے متعلق ریفرینڈم سے قبل ہی اس بات کا اشارہ مل گیا تھا کہ اس تحریک کو بہت معمولی اکثریت حاصل ہوگی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر