کابل، مسجد خودکش دھماکے میں 100سے زائد ہلاکتیں جبکہ 90سے زائد زخمی

کابل(نیشل ٹائمز)طالبان حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعے کو افغانستان کے شمالی شہر قندوز کی ایک مسجد میں خود کش حملہ ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زیادہ افراد ہلاک جب کہ 90 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں اب تک ہونے والا سب سے مہلک حملہ ہے۔ طالبان حکام کے مطابق قندوز کی مسجد میں جمعے کو ہونے والا حملہ خود کش تھا۔قندوز کے صوبائی ہسپتال کے ایک ذرائع کے مطابق اس ہسپتال میں اب تک 35 ہلاک شدگان اور 50 سے زائد زخمیوں کو لایا جا چکا ہے۔تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے ذرائع کے مطابق قندوز کے ایک ہسپتال میں کم سے کم 15 افراد کو لایا گیا ہے جو جان سے جا چکے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک ہسپتال کے اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’ہم ابھی تک 90 سے زیادہ زخمی اور 15 ہلاک شدگان کو وصول کر چکے ہیں لیکن یہ اعداد تبدیل ہو سکتے ہیں۔ ابھی مزید افراد کو ہسپتال لایا جا رہا ہے۔‘وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی نے بھی اس دھماکے کی تصدیق کی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جس مسجد میں دھماکہ ہوا ہے وہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔اس سے قبل سال 2017 اکتوبر میں داعش کے ایک حملہ آور نے کابل کی ایک شیعہ مسجد میں خود کش حملہ کیا تھا جس میں 56 افراد ہلاک جب کہ 55 زخمی ہو گئے تھے۔جب کہ رواں سال مئی میں ہزارہ برادری کے کابل میں واقع سکولوں پر ہونے والے حملوں میں 85 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں اکثریت سکول جانے والی بچیوں کی تھی۔ اس حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر