ریتھک کی آریان کے حق میں پوسٹ، کنگنا اور سہانا خان نے کیا رد عمل دیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد متعدد بھارتی اداکاروں کی جانب سے اظہار ہمدردی کیا جارہا ہے۔بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن نے بھی انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے بیٹے کے حق میں ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔ریتھک روشن نے آریان خان کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ’میرے پیارے آریان، زندگی ایک عجیب سفر ہے، یہ بہترین ہے کیوں کہ یہ غیر یقینی ہے، یہ آپ کی طرف تیڑھی گیند پھینکتی ہے لیکن خدا مہربان ہے، وہ مضبوط لوگوں کو ہی سخت چیلنجز دیتا ہے۔‘ریتھک کی اس پوسٹ پر متعدد بالی وڈ اداکاروں نے پسندیدگی کا اظہار کیا جن میں عالیہ بھٹ، سنجے کپور و دیگر شامل ہیں۔خود آریان خان کی بہن اور شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان نے بھی اس پوسٹ کو لائک کیا تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔اب تمام مافیا پپو آریان کے دفاع میں آگئے ہیں، کنگنا کا ردعمل ریتھک کی پوسٹ کے فوری بعد ہی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا بھی اس حوالے سے بیان بھی سامنے آگیا۔کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر اسٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ آریان خان کی یہ غلطی انہیں بہت کچھ سکھائے گی اور انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا ۔انہوں نے ریتھک کا نام لیے بغیر لکھا کہ ’یہ اچھا ہے کہ اگر کوئی مشکل میں ہے تو اس کے بارے میں غلط باتیں نہ کی جائیں تاہم یہ مجرمانہ فعل ہے کہ انہیں یہ احساس دلایا جائے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔‘خیال رہے کہ ریتھک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان قانونی جنگ بھی جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں۔ کنگنا رناوت نے 2016 میں ریتھک روشن کو اپنا سابق عاشق قرار دیتے ہوئے ان پر سنگین الزامات لگائے تھے جس پر اداکار نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا جب کہ کنگنا نے بھی ریتھک کے خلاف قانونی نوٹس بھیجا تھا۔2016 میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں ریتھک روشن نے دعویٰ کیا تھاکہ 2013 سے 2014 کے درمیان انہیں کنگنا رناوت کی آئی ڈی سے سیکڑوں ای میل بھیجی گئیں اور انہوں نے کنگنا کے ساتھ اپنےکسی بھی قسم کے تعلق کو بھی ردکیا تھا۔واضح رہے کہ آریان خان کو 2 اکتوبر کو این سی بی نے ساحل پر کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران منشیات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار کیا تھا، 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں عدالتی حکم پر 7 اکتوبر تک این سی بی کے سپرد کیا تھا۔تاہم جمعرات کو سماعت کے بعد آریان اور دیگر 7 ملزمان کو 14 روزہ کیلئے عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر