فوجی تصادم نہیں چاہتے مگر اپنی آزادی کا دفاع کرینگے: تائیوان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تائیوان کی صدر نے ہر صورت میں اپنی آزادی کے دفاع کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کے موقع پر تائیوان کی صدر سائی اینگ وین نے کہا کہ تائیوان فوجی تصادم نہیں چاہتا لیکن اپنی آزادی کے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔تائیوان کی صدر نے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن، متسحکم، باہمی تعلقات کی امید کا اظہار کیا تاہم اسی دوران انہوں نے جمہوری انداز میں اپنی آزادی کے دفاع کے عزم کا بھی اظہار کیا۔سائی اینگ وین نے مزید کہا کہ تائیوان خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ کام کرے گا، ہم مشرقی و جنوبی چین اور تائیوان کے سمندروں میں مسلح تصادم روکنے کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔دوسری جانب چین اور تائیوان کے درمیان جاری کشیدگی میں چین کا کہنا ہےکہ وہ اپنی سکیورٹی اور خودمختاری کا تحفظ کررہا ہے۔چین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہےکہ کہ امریکا تائیوان کا سب سے اہم حمایتی اور اسے اسلحہ فراہم کرنے والا ملک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تائیوان نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کے 150 فوجی طیاروں نے اس کے ائیرڈیفنس زون کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ اس سے قبل بھی تائیوان چین کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق بیان دیتا آیا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر