منشیات کیس، عدالت کا آریان خان کو 14 روزہ کیلئے عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ

ممبئی(نیشنل ٹائمز)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیخلاف منشیات کیس کی آج سماعت ہوئی جس کے بعد آریان اور دیگر 7 ملزمان کو 14 روزہ کیلئے عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے عدالت سے آریان خان اور دیگر 7 ملزمان کو 11 اکتوبر تک اپنی تحویل میں رکھنے کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے مؤقف اپنایا کہ این سی بی کو تفتیش کیلئے مناسب وقت دیا جاچکا ہے اور ملزمان کو مزید حراست میں رکھ کر تحقیقات کی ضرورت نہیں لہٰذا انہیں 14 روز کیلئے عدالتی تحویل میں دیا جاتا ہے۔ممبئی کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران این سی بی نے مؤقف اپنایا کہ تحقیقات کے دوران نئے کردار سامنے آئے ہیں، ایک مشتبہ شخص آچت کمار کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر آریان اور ارباز مرچنٹ کو منشیات اسمگل کرتا ہے لہٰذا ملزمان کو 11 اکتوبر تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ اس گٹھ جوڑ کا راز فاش کیا جاسکے۔اطلاعات کے مطابق آریان خان کی جانب سےکل درخواستِ ضمانت دائرکی جائے گی۔خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے آریان خان7 اکتوبر تک ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔تاہم اس سے قبل دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے بھی روپڑے تھے اور اعتراف کیا تھا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر