سعودی ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں 4 افراد زخمی

ریاض (نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔عرب اتحادی افواج کے مطابق حوثی باغیوں نے ڈرونز کے زریعے ابھا ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیا گیا تاہم ڈرونز کے ٹکرے لگنے کے باعث ائیرپورٹ پر موجود 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ سعودی اتحادی افواج نے جوابی فضائی کارروائی میں ڈرون لانچنگ سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ائیرپورٹ پر ٹریفک تھوڑی دیر کے لیے معطل کردی گئی تھی جس کو اب بحال کردیا گیا ہے اور زخمی افراد کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے ائیرپورٹ پر حملہ کرنا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا کے ہوائی اڈے پر حملے کیے گئے ہیں، اس سے قبل حملے کے نتیجے میں ايک سويلين ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی تھی جب کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی 2 حملے کیے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر