برطانیہ نے بنگلادیش سمیت 32 ممالک سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برطانیہ نے بنگلادیش سمیت 32 ممالک سے متعلق اپنی سفری ہدایات میں نرمی کردی جس کے بعد اب برطانوی شہری ان ممالک کا سفر آسانی سے کرسکیں گے۔برطانوی محکمہ خارجہ ، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ نے 32 ممالک کے حوالے سے سفری پابندیاں نرم کی ہیں جن کے حوالے سے پہلے سفر نہ کرنے کی ہدایات تھیں۔ان ممالک میں بنگلادیش، ملائیشیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق ایڈوائزری تبدیل ہونے کے بعد اب برطانوی شہری ان ممالک کا آسانی سے سفر کرسکیں گے اور بیمہ کمپنیاں شہریوں کی انشورنس بھی کرسکیں گی۔خیال رہے کہ برطانیہ نے اپنے شہریوں کو کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک کا سفر سے منع کر رکھا تھا اور حکومتی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے بیمہ کمپنیاں بھی ان ممالک کو جانے والے افراد کا بیمہ نہیں کررہی تھیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ شہری ان 32 ممالک کا سفر صرف ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہی کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر