پانچ سالوں سے اسکرین سے دور کیوں ہیں۔۔۔اداکار شکیل یوسف کہاں غائب ہیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے ایسے کئی نام ہیں جنہیں لیجنڈ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔۔۔یہ وہ نام ہیں جنہوں نے پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کو ایک الگ ہی پہچان دی۔۔۔انہی میں سے ایک ہیں یوسف کمال جنہیں اسکرین پر شکیل یوسف کے نام سے جانا گیاایک زمانے تک انہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے اسکرین کو زندگی دی۔۔۔ان کے مشہور ترین کرداروں میں ڈرامہ انکل عرفی، آنگن ٹیڑھا کے محبوب احمد۔ ڈرامہ انکہی کے تیمور احمد۔۔۔اور نا جانے کتنے ہی کردار شامل ہیںانہیں اسکرین کے مدھم ترین لیکن جاندار کردار ادا کرنے کے حوالے سے شہرت ملی اور لوگوں نے یہ مانا کہ ضروری نہیں کہ چیخ کر، شور مچا کر یا زور زور سے رو کر ہی کردار میں جان ڈالی جائے۔۔۔کبھی کبھی مدھم انداز اور ایکسپریشنز کے زور پر بھی کردار کو مضبوط بنایا جا سکتا ہےشکیل یوسف ایک بہت ہی اعلیٰ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔ان کا تعلق بھوپال سے ہے ۔۔۔والد بیرسٹر تھے اور والدہ ایک نواب گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔۔۔شکیل یوسف کی شادی فرحت شکیل سے ہوئی جن سے ان کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹیاکثر شکیل یوسف کو ان کی نواسی کے ساتھ لاڈ کرتے دیکھا گیا۔۔۔۔بلکہ ایک دور تو ایسا تھا کہ وہ کہیں انٹرویو کے لئے بھی جاتے تھے تو ننھی سی نواسی نانا کے ساتھ ساتھ رہتی تھیں۔۔۔ اب تو ان کی بیٹی حرا کے گھر بھی تین اولادیں ہیں۔۔۔دو بیٹیاں اور ایک بیٹا۔۔۔وہ ڈراموں میں آتے ضرور ہیں لیکن اب کافی وقفے سے انہوں نے کام نہیں کیا لیکن وہ ہر کانفرنس اور آرٹس کونسل کی دعوتوں میں ضرور جاتے ہیںکچھ عرصہ پہلے انہوں نے اپنی ہی بیٹی کے ایک ڈیجیٹل شو پر بہت مزیدار انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جب میری پہلی بیٹی پیدا ہوئی تو میں خوشی سے دیوانہ ہوگیا تھا۔۔۔آپریشن تھیٹر کے باہر جب بچے کے رونے کی آواز آئی تو میری ساس نے کہا کہ داماد مبارک ہو۔۔۔ شکیل نے کہا کہ میں نے حیرانی سے پوچھا کہ کیا مطلب۔۔۔تو انہوں نے کہا کہ بیٹی ہوئی ہے۔۔۔شکیل یوسف کا کہنا ہے کہ میں دیوانہ ہوگیا اور اپنی بیٹی کے کان میں اذان دی۔۔۔اس کا نام میں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا۔۔۔حرا رکھوں گا اور ایسے ہی میں نے اپنے بیٹے حیدر کا نام پہلے سوچ لیا تھا۔۔۔پانچ سال پہلے وہ ڈرامہ صلہ میں نظر آئے لیکن اس کے بعد انہوں نے ابھی تک کوئی ڈرامہ نہیں کیا ۔۔۔ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں لیکن وہ شاید کسی خاص پراجیکٹ کے انتظار میں ہیں۔۔کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ تو بہت ہے لیکن ڈرامہ کمرشلزم، ریٹنگ اور پیسے کی دوڑ میں کہانی کھو چکا ہے اور ستر فیصد ڈرامے کہانی کے بغیر ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر