بی 4 یو گلوبل فراڈ کے متاثرین کو 15 روز میں کلیم فارم جمع کرانے کی ہدایت

لاہورد (نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو نے بی 4یو گلوبل فراڈ کے متاثرین کو 15 روز میں کلیم فارم جمع کرانے کی ہدایت کردی۔نیب کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے بی 4 یو گلوبل یا ایس آر گلوبل کے تحت کمپنیاں، مالکان اور انتظامیہ نے عوام کو مبینہ طور پر غیر حقیقی منافع کا لالچ دے کر اربوں روپے وصول کئے ہیں، ان الزامات کی نیب تحقیقات کررہا ہے۔تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم سیف الرحمان نے ملک کے مختلف بینکوں میں اکائونٹ کھلوائے جن کے ذریعے عوام کو لالچ دے کررقم وصول کی گئی۔نیب کے مطابق ملزم سیف الرحمان کی مختلف کمپنیوں کو ایس ای سی پی نے جعلی بھی قرار دیا ہے، عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کی وجہ سے ملزم کی ضمانت بھی معزز عدالتوں سے خارج ہوچکی ہے اور وہ نیب کی حراست میں ہیں۔نیب نے متاثرین کو ہدایت کی ہے کہ قوی احتساب بیورو کی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ این اے بی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر موجود کلیم فارم پر کرکے اپنی شکایات کا اندراج کریں۔نیب اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 روز میں متاثرین کلیم ویب سائٹ پر فارم پر کریں اور فارم وصولی کا پرنٹ لیں اور اس کے ساتھ قومی شناختی کارڈ، رقوم کی لین دین کیلئے کمپنیوں سے لاگ ان آئی ڈی، رقم جمع کرانے کی اصل رسیدیں، اصل ایگریمنٹ یا گارنٹی اور کوئی بھی متعلقہ ثبوت ڈی جی نیب راولپنڈی کے ایڈریس تفتیشی آفیسر انویسٹی گیشن ونگ، قومی احتساب بیورو رالپنڈی سوک سینٹر جی 6 اسلام آباد پر بذریعہ ڈاک ارسال کریں اور لفافے پر بی 4 یو اور ایس آر گروپ کلیم واضح طور پر لکھ دیں۔نیب کی ویب سائٹ پر موجود کلیم فارم میں متاثرین سے نام، ولدیت یا شوہر کا نام، قومی شناختی کارڈ نمبر، گھر کا ایڈریس، فون و موبائل نمبر مانگا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فارم میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ متاثرہ شخص نے کب اور کتنی رقم انویسٹ کی تھی؟، اس پر کتنا منافع حاصل کیا؟، کب واپسی رک گئی۔نیب کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے والے سے انویسٹمنٹ کے کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل حاصل کرنے سے متعلق بھی معلومات مانگی گئی ہیں۔کلیم فارم میں متاثرہ شخص کی کل کتنی رقم بنتی ہے اور بینک اکائونٹ نمبر جو رقم کی لین دین کیلئے استعمال ہوا وہ بھی دینا ہے۔ اس کے علاوہ مبینہ فراڈ کمپنیوں نے ماہانہ کتنے منافع کا وعدہ کیا تھا؟، اس کی تفصیل بھی دینی ہے جبکہ ایک خانہ ریمارکس کا بھی ہے جس میں اضافی معلومات دی جاسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر