اگر کرکٹر وزیر اعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں؟ مہوش حیات نے عمران خان کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں ضرور آئیں گی، وہ پاکستان تحریک انصاف کے طرزِ سیاست سے متاثر ہیں، یہ نہ صرف تبدیلی لائے بلکہ ایک نئی سوچ بھی لائے۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی وزیر اعظم بننا چاہتی ہیں، اگر ایک کرکٹر وزیر اعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں بن سکتی۔ ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ عمران خان کے مقابلے میں آنا چاہتی ہیں؟ اس پر مہوش حیات نے کہا کہ وہ عمران خان کے مقابلےمیں نہیں آئیں گی لیکن ان کی جگہ کسی کو تو لینی ہے، ان کی جگہ لینے والی وہ خود بھی ہوسکتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں بہت شرمیلی تھیں لیکن آہستہ آہستہ اس پر قابو پایا، چیزوں کو غور سے دیکھتی رہتی ہیں، وہ یہ نہیں کرتیں کہ سین کرنے کے بعد کمرے میں جا کر بیٹھ جائیں بلکہ وہ چیزوں کو اور کام کو دیکھتی رہتی ہیں، وہ اس لیے بھی ایسا کرتی ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں ڈائریکشن کا ارادہ رکھتی ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ انہیں بھوت پریت سے ڈر نہیں لگتا لیکن یہ یقین ہے کہ وہ موجود ہیں، انہیں چھپکلی سے بھی ڈر نہیں لگتا لیکن اسے دیکھ کر گھن آتی ہے۔ انہیں اڑنے والے کاکروچ سے ڈر لگتا ہے، جب بھی وہ ایسا کوئی لال بیگ دیکھتی ہیں تو انہیں یہی خوف رہتا ہے کہ کہیں یہ میرے اوپر ہی آکر نہ بیٹھ جائے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ان کا کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے، ان کا مقابلہ اپنے آپ سے ہے، خود پر ہونے والی تنقید کا جواب بہترین کام کے ذریعے ہی دیا جاسکتا ہے۔

 



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر