38 بیویاں اور 89 بچے ،دنیا کی سب سے بڑی فیملی کا سربراہ انتقال کرگیا

نئی دلی (نیشنل ٹائمز) دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ بھارتی شخص انتقال کرگیا۔ آنجہانی زیونا چانا کی 38 بیویاں اور 89 بچے تھے، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زیونا چانا کا تعلق بھارتی ریاست میزو رام سے تھا۔ ان کا انتقال 76 برس کی عمر میں اتوار کے روز ہوا۔ میزورام کے وزیر اعلیٰ زورام تھانگا نے ٹوئٹر پر زیونا چانا کے انتقال کی خبر دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زیونا چانا اور اس کے خاندان کی وجہ سے ریاست میزورام کی سیاحت میں اضافہ ہوا تھا۔زیونا چانا ایک ایسے مذہبی فرقے کے سربراہ تھے جو ایک سے زائد شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ چانا کا فرقہ نامی اس تنظیم سے 400 سے زائد خاندان وابستہ ہیں۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق 21 جولائی 1954 کو پیدا ہونے والے زیونا چانا کی پہلی شادی 17 برس کی عمر میں خود سے تین سال بڑی لڑکی سے ہوئی تھی۔ ان کا خاندان میزو رام میں ” چوہان تھر رن” نامی چار منزلہ گھر میں رہائش پذیر ہے۔ اس گھر میں 100 سے زائد کمرے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق زیونا چانا کے بچے اور ان کی بیویاں الگ الگ کمروں میں رہتی ہیں جبکہ زیونا کی بیویاں اس کے پرائیویٹ بیڈ روم سے ملحقہ کمروں میں رہائش پذیر ہیں تاہم سب لوگ ایک ہی کچن کا استعمال کرتے ہیں۔ اتنے بڑے خاندان کے اخراجات ان کے اپنے کاروبار کے علاوہ چندے سے چلتے ہیں۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر