پولیس نے آریان کی واٹس ایپ چیٹ سے اہم شواہد حاصل کرلیے، چیٹ لیک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے ضبط شدہ فون سے واٹس ایپ چیٹ کی صورت اہم شواہد حاصل کرلیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، این سی بی حکام نے آریان سمیت گرفتار 2 افراد کی واٹس ایپ چیٹ سے حیران کن اور اعتراف جرم کرتا مواد برآمد کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا بتانا ہے کہ آریان کے موبائل فون سے برآمد واٹس ایپ چیٹ میں منشیات کی خریداری کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی ہے جس کے لیے انہوں نے مختلف قسم کے کوڈز کا استعمال کیا۔دوسری جانب آریان خان کے وکیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس کو ان کے مؤکل سے کسی قسم کی کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے۔خیال رہے کہ آریان خان کو اتوار کے روز منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں این سی بی کی جانب سے عدالت سے آریان سمیت گرفتار 8 افراد کا رواں ہفتے جمعرات تک کا ریمانڈ منظور کروایا گیا تھا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے روپڑے اور اعتراف کیا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر