طالبان نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیراعظم مقرر کر دیا

کابلد(نیشنل ٹائمز)طالبان کی عبوری حکومت نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیراعظم مقرر کر دیا جبکہ صوبوں میں بھی اہم تعیناتیاں کی ہیں۔طالبان کے ترجمان اور نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی منظوری کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے وزرا کے ساتھ ساتھ صوبوں میں بھی مختلف شعبوں میں تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ملا عبدالحمید اخوند وزیر برائے شہدا و معذورین ہوں گے جبکہ ان کے نائب ملا عبدالرزاق اخوند ہوں گے۔مولوی سخاء اللہ نائب وزیر تعلیم ہوں گے جبکہ مولوی مطیع الحق کو ہلال احمر کا سربراہ اور سخت گیر رہنما ملا نور الدین ترابی کو ان کا نائب بنایا گیا ہے۔ مولوی عبد الرشید کو کابل کا ڈپٹی میئر بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ بھی طالبان نے مختلف صوبوں میں بھی تعیناتیاں کی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان نے افغانستان کی عبوری کابینہ کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیر اعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہیں۔ اس کے علاوہ طالبان نے 33 رکنی کابینہ اور اہم شعبہ جات کے سربراہان کا اعلان کیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر