بالی ووڈ میں سلمان خان نے متعارف نہیں کرایا، ایزابیل کیف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ایزابیل کیف نے کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم میں سلمان خان نے متعارف نہیں کروایا بلکہ وہ آڈیشن کلیئر کرنے کے بعد بالی ووڈ میں آئیں۔حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ ایزابیل کیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کا آڈیشن دیا تھا اور پروڈیوسر کے پسند کیے جانے کے بعد انہیں فلم کے لیے منتخب کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان نے ہر اس شخص کی مدد کی جو انڈسٹری میں آنے کا خواہشمند ہے۔ایزابیل کیف کے مطابق انہوں نے فلموں کے کئی بار آڈیشن دیے لیکن یہی وہ وقت تھا جب ہر چیز مناسب جگہ پر تھی، جو کوئی جتنی بھی کوشش کرے گا اتنا ہی بہتر پائے گا۔ایزابیل کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ جوائن کرنے سے قبل وہ امریکا میں فلم سیٹ پر بطور جونیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا کرتی تھیں اور وہاں سے اداکاری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی ووڈ جوائن کرنے کی غرض سے بھارت آئیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر