امیتابھ کا دوسری آنکھ کی سرجری کے بعد مداحوں کو اہم مشورہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی دوسری آنکھ کی سرجری بھی کروالی، تاہم اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنے مداحوں کے لیے اہم پیغام بھی دیا ہے۔خیال رہے کہ چند ہفتوں قبل امیتابھ بچن نے اپنی ایک آنکھ کی سرجری کروائی تھی، اس حوالے سے انھوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔پوسٹ کچھ اس طرح کی گئی تھی کہ اُسے پڑھ کر ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے۔تاہم اپنی ایک آنکھ کی سرجری کے بعد انھوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ساتھ میں بالی ووڈ شہنشاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی ایک اور آنکھ کی سرجری ہونا باقی ہے۔چند روز قبل انھوں نے اپنی دوسری آنکھ کی سرجری بھی کروالی اور اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ بھی کردیا۔امیتابھ نے بتایا کہ انھوں نے اپنی دوسری آنکھ کا آپریشن کروالیا ہے، اور اب ان صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔انھوں نے بتایا کہ اپنی سرجری کے بعد اب وہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھ پارہے تھے، جو ایک خوبصورت دنیا ہےساتھ میں امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھی اگر بینائی سے متعلق مسائل پیدا ہوں تو فوراً اس کا علاج کروائیں، ورنہ آپ کی بنیائی بھی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اپنی آنکھوں کی سرجری کے بعد کام پر واپس آگئے۔انھوں نے اپنے پرستاروں کے لیے ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایسا نظر آرہا ہے کہ امیتابھ ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔اس سلسلے میں انھوں نے اپنی کام کی جگہ سے ایک جھلک اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر