سعودی عرب: ‘6 ماہ بعد ملک بدر کردیا جائے گا’ تارکین وطن خبردار!

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی حکومت نے غیرقانونی کاروبار کرنے والے تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ پکڑے جانے پر 6 ماہ قید کی سزا ہوگی اور پھر ملک بدر کردیا جائے گا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ(جوازات) کی جانب سے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔محکمہ نے انتباہ جاری کیا کہ سعودی عرب میں مقیم ایسے تارکین وطن جو غیر قانونی طور پر اپنا ذاتی کام کرتے ہیں قانونی طور پرجرم ہیں، ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔جوازات نے اس جرم کی سزا 50 ہزار ریال جرمانہ، 6 ماہ قید اور ڈی پورٹ بتائی ہے۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یہ پیغام مختلف زبانوں میں جاری کیا تاکہ غیرملکی سمجھ سکیں اور سعودیوں کے ناموں سے ذاتی کام کرتے ہیں وہ اس نوعیت کی سرگرمیوں سے باز آجائیں۔خیال رہے کہ مملکت میں غیر ملکیوں کے لیے قانونی طور پر ذاتی کاروبار کرنا منع ہے، وہ تارکین وطن جو سعودی عرب میں تجارت کرنے کے خواہاں ہیں ان کے لیے باقاعدہ سرمایہ کاری کا لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر