بھارتی وزیر کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھادی، 8 افراد ہلاک

اتر پردیش(نیشنل ٹائمز)بھارت کے نائب وزیر داخلہ کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارت میں اپنے حقوق کے لیے احتجاجی دھرنا دینے والے کسانوں پر نائب وزیر داخلہ کے بیٹے نے گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 8 کسان ہلاک ہوگئے، بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے علاقے لکھمپور کھیری میں نائب وزیراعلیٰ اترپردیش اور نائب وزیر داخلہ اجے مشرا کو منصوبوں کے افتتاح کے سلسلے میں آج علاقے میں آنا تھا تاہم کسانوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور مودی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔کسانوں کے احتجاج کے دوران اچانک 3 گاڑیاں تیزی سے آئی اور وہاں موجود کسانوں کو روندتے ہوئے چلی گئیں جس کے بعد کسان مشتعل ہوگئے اور متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نائب وزیر داخلہ کا بیٹا موجود تھا جس نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی۔دوسری جانب نائب وزیر داخلہ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا موقع پر موجود نہیں تھا، وہاں پر چند شرپسند موجود تھے جنہوں نے لاٹھیوں اور تلواروں سے حملہ کیا کیوں کہ اگر میرا بیٹا یہ کام کرتا تو حادثے کی جگہ سے وہ زندہ واپس نہیں آتا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر