کورونا کے مقابلے میں خود کشی سے 70 فیصد زائد ہلاکتیں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) : بنگلادیش میں کورونا وائرس کے مقابلے میں خودکشی سے 70فیصد زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، بنگلادیش میں خودکشی کے رجحان میں افسوس ناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور وہاں خودکشی کرکے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں سے بھی زیادہ ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ مارچ 2020 سے اب تک خودکشی کرکے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والے افراد سے 70 فیصد زیادہ ہے۔آچول فائونڈیشن کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس مارچ سے رواں برس فروری تک بنگلادیش میں خودکشی کرکے اپنے جان لینے والے افراد کی تعداد 14436 ہے، جب کہ اسی مدت میں کوروناوائرس سے 8462 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے وبا کی وجہ سے معاشرتی اور اقتصادی زبوں حالی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشں لوگوں کے خود کشی کرنے کے رجحان میں گزشتہ 12 کے دوران 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بنگلہ دیش کے ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہر سال 10 ہزار سے زائد افراد خودکشی کرلیتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے خود کشی کے رجحان میں خطرناک اضافہ ہوا ہے خصوصاً طلبہ میں خودکشی کے واقعات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں علاج، ذہنی علاج اور سپورٹ شہریوں کی پہنچ سے باہر ہے۔ خود کشی کرنے والوں میں 49 فیصد افراد کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان تھیں جبکہ ان میں 57 فیصد خواتین شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر