گستاخانہ خاکے بنانے والے کارٹونسٹ کی عبرتناک موت ، ٹریفک حادثے میں جہنم واصل

سٹاک ہولم (نیشنل ٹائمز)گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ انجام کو پہنچ گیا ۔ سویڈن کا کارٹونسٹ لارس ولکس عبرت ناک حادثے میں مارا گیا ۔ سویڈن کے کارٹونسٹ لارس ولکس نے گستاخانہ خاکے بنائے تھے اور اس کے بعد سے پولیس اس کی حفاظت پرتعینات تھی۔پولیس نے کارٹونسٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کے کارٹونسٹ لارس ولکس پولیس کی حفاظت میں گاڑی پر سفر کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرک گاڑی پر چڑھ دوڑی ۔ واقعہ میں کارٹونسٹ سمیت دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سڑک حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور ٹرک ڈرائیور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے۔علاقائی پولیس سربراہ کارینا پرسن نے کہا کہ جس شخص کی ہم حفاظت کر رہے تھے، وہ اوراس کے دو ساتھی اس خوفناک اور افسوسناک حادثے میں مارے گئے ۔پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کار اور ٹرک کی ٹکر کیسے ہوئی تاہم ابتدائی طور اس میں کسی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔لارس ولکس 2007 میں گستاخانہ خاکوں کے بعد سے پولیس کے تحفظ میں تھا۔ اس توہین آمیز فعل سے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔القاعدہ نے ولکس کے قتل کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کی پیشکش کی تھی۔ 2015 میں ولکس کوپن ہیگن میں تقریر کانفرنس میں بندوق کے حملے سے بچ گیا تھا لیکن اس واقعہ میں ایک ڈینش فلم ڈائریکٹر ہلاک ہو گیاتھا ۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر