قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار سے صحت یاب ہوگئے

لاہور (نیشنل ٹائمز) قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار سے صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ ڈینگی بخار سے صحت یاب ہو گئے اور وہ کل سے ہلکی پھلکی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ ٹریننگ کے بعد اپنی فٹنس کا جائزہ لیں گے جس کے بعد فٹنس کو سامنے رکھتے ہوئے ہی وہ سینٹرل پنجاب کو دستیابی سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا راولپنڈی میں پہلا راؤنڈ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ ٹورنامنٹ کو دوسرامرحلہ لاہور میں 6 اکتوبر سے شروع ہو گا۔خیال رہےکہ محمد حفیظ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قومی اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر