پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کا کورونا ویکسین کے حصول کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت کورونا ویکسین کی پہلی خریداری چین سے کرلی گئی ہے، 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان کا چینی کمپنی سائینو فارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پا گیا ہے، کمپنی پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی۔سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے، ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہریوں کو سائینو فارم ویکسین دی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی چینی کمپنی کین سائینو سے ویکسین خریداری پر بات چیت جاری ہے، پاکستان میں اس سے پہلے موجود ویکسین چین سے بطور تحفہ ملی تھی۔پاکستان نے 150 ملین ڈالر کی رقم کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے مختص کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 فیصد تک جا پہنچی، کورونا وائرس سےمزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 70 سال سےزائد عمر کے بزرگوں کو آج سے ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار511 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے1 ہزار136مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 595 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ9ہزار964 ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر