اسلام آباد میں ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی، انتظامیہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجارتی مراکز صبح 8 سے رات 10 بجےتک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر 3 سب سیکٹرز سیل ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں F-11/1 ،I-8/4 اور I-10/2 شامل ہیں، ان سب سیکٹرز میں کاروباری علاقوں اور پارکس کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رکھا جائے گا۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تہوار، اجتماعات کو جاری این او سی واپس لے لیے گئے ہیں جبکہ کسی کو انڈر گراؤنڈ سرگرمی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔حمزہ شفقات کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر صرف 2 گھنٹے کے لیے اجازت ہوگی اور دفاتر کو 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر