سعودی حکام نے افغان ائیرلائنز کو ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سعودی حکومت کی جانب سے افغان ائیر لائنر کو 9 ہنگامی پروازیں چلانےکی منظوری دی گئی ہے۔افغان ائیر لائنز کو ملنے والی اجازت کے پیش نظر ، ہنگامی پروازیں سعودی عرب سے کابل کے لیے چلائی جائیں گی۔سعودی عرب میں افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی ایوی ایشن حکام نے افغان شہریوں کو مملکت سے واپس لے جانے کےلیے ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے جو کورونا پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تھے۔خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لیے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے اپیل کی گئی تھی۔ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کی اپیل کرتے ہوئے ائیرلائن کمپنیز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ کابل ائیرپورٹ پر مسائل حل ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر