پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے، امریکا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان پر ملک اور افغانستان میں عسکریت پسندوں سے مفاہمت کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے دورے سے قبل تمام شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 7-8 اکتوبر کو پاکستان میں حکام سے ملاقات کریں گی ۔ شرمین نے رپورٹرز کو بتایا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں اور ہم تمام عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی توقع رکھتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے دورے پرانہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک دہشت گردی کی لعنت سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ہم تمام علاقائی اور عالمی دہشت گردی کے خطرات کے خاتمے کے لیے تعاون کی کوششوں کے منتظر ہیں،شرمین بھارت اور ازبکستان کا بھی دورہ کریں گی، شرمین نے افغانستان میں ایک جامع حکومت کے لیے پاکستان کے مطالبات کی تعریف کی اور کہاکہ ہم اس نتیجے کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان کی جانب دیکھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر