سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو انتخابی مہم کی مالی معاونت پر ایک سال قید کی سزا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو2012 میں اپنی ناکام ری الیکشن مہم میں غیر قانونی طور پر مالی معاونت کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پیرس کی عدالت نے سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 2012 میں اپنی ری الیکشن مہم میں غیر قانونی طور پرکروڑوں یوروز خرچ کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا۔عدالتی احکامات کے مطابق سابق فرانسیسی صدر برقی ٹیگ پہن کر گھر میں ہی قید مکمل کریں گے۔سابق فرانسیسی صدر نے اس عدالتی فیصلے کو نا انصافی قرار دیتے ہوئے تمام الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ سچ اور انصاف کی تلاش کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ ان کے وکیل نے مزید کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو رواں سال مارچ میں کرپشن الزامات ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی لیکن تین سال قید کی مدت میں سے دو سال کی سزا کو معطل کر دیا گیا تھا اور باقی رہ جانے والی سزا بھی گھر پر ہی نظر بند رہ کر گزارنے کا حکم دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ نکولس سرکوزی فرانس کے پہلے سابق صدر ہیں جنھیں دو بار عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر