پاکستان پر انگلیاں نہ اٹھائی جائیں، امریکی سینیٹر کانگریس میں پیش بل پر برس پڑے

ااسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مریکی سینیٹر کرس وان ہولن کانگریس میں افغانستان سے متعلق پیش بل پر پاکستان کی حمایت میں سامنے آ گئے۔پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ طاہر جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کرس وان ہولن نے کانگریس میں پیش کردہ بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سینیٹر بل پیش کر سکتا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ بل قانونی حیثیت اختیار کرلے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرانگلیاں نہ اٹھائی جائیں، ان 20 سینیٹرز کو سابق صدر ٹرمپ پر تنقید کرنی چاہیے جو پاکستان اور اشرف غنی حکومت سے قیدی رہا کروا کے طالبان کو اقتدار میں لائے اور دوحہ معاہدے میں افغان فورسز پر حملے روکنا تک شامل نہ کروایا۔ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی عالمی مفادات کے خلاف کام نہیں کیا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بین الاقوامی امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر