2022 میں ڈالر 180 روپے تک پہنچ جائے گا، فِچ ریٹنگزکا دعویٰ

کراچی (نیشنل ٹائمز)فِچ ریٹنگز نے پاکستانی روپے کے لیے اس سال اور آئندہ سالوں میں مختلف عوامل کی وجہ سے اپنی پیش گوئی پر نظر ثانی کرتے ہوئے 2022 میں 165 کی سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں 180 کی اوسط شرح کا تخمینہ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی درجہ بندی کی تین بڑی ایجنسیوں میں سے ایک نیو یارک میں قائم ایجنسی کی پیش گوئی، اس سال روپے کی اوسط شرح کے لیے اب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 164 روپے ہے جو اس سے قبل پہلے 158 روپے تھی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل اسٹاک مارکیٹ تقریباً 3 فیصد گر گیا تھا جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 170.27 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگئی تھی،اس کی وجہ سرمایہ کاروں کے امریکی سینیٹ کے بل سے خوف کو بتایا گیا تھا جو افغان طالبان پر پابندیاں لگانے کے لیے ہے اور جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ سکتے ہیں۔روپے جسے ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا گیا ہے، لگتا ہے کہ اس نے تیزی کے ساتھ امریکی ڈالر کے لیے میدان کھول دیا ہے تاکہ اسے بغیر چیک کیے آگے بڑھایا جا سکے اور مقامی کرنسی کی باقی قدر کو ختم کیا جا سکے۔مقامی مارکیٹ میں کرنسی تیزی سے قوتِ خرید کھو رہی ہے جس سے ہونے والی مہنگائی نے عام لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔26 اگست 2020 کو ڈالر 168.43 روپے کا ہو گیا تھا، پھر یہ کم ہونا شروع ہوا اور 14 مئی 2021 کو 151.83 روپے تک پہنچ گیا تاہم اس میں دوبارہ اضافہ شروع ہوا اور جون اور 14 مئی 2021 کے بعد سے بالترتیب 6.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پہلے اشارہ کیا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کے متوقع خسارے کی وجہ سے موجودہ مالی سال کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ سکتی ہے۔ اب 2022 کے اپنے تخمینوں میں فِچ ریٹنگز نے 165 روپے کی سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں 180 کی اوسط شرح کی توقع پیش کی ہے۔انہوںنے کہاکہ کرنسی کے مزید کمزور ہونے کی ہماری توقع پاکستان کی بگڑتی ہوئی تجارت کی شرائط، سخت امریکی مالیاتی پالیسی، پاکستان سے باہر اور افغانستان میں امریکی ڈالر کے بہاؤ پر مبنی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے روپے ڈالر کی مسلسل مانگ سے متاثر ہوا ہے جبکہ افغان صورت حال پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر