ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب نے 600 پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے، تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہیں مراعات بھی دی جائیں گی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت پاکستانی طلبا کو 25 یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا، یہ اسکالرشپس ڈپلومہ، ڈگری، ماسٹرز اور اپی ایچ ڈی کے طلبا و طالبات کو دیے جائیں گے، اس سنہری اقدام سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا بھی مستفید ہوسکیں گے۔
کیا آپ سعودی عرب کی اسکالرشپ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟



