ایکواڈور کی جیل میں گینگ گروپوں میں خونریز تصادم، 29 قیدی ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایکواڈور کی جیل میں دو گینگ گروپوں کے درمیان تصادم میں 29 قیدی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں قیدیوں کے دو گرپوں نے ایک دوسرے پر اسلحے، گرینیڈ اور چاقوؤں سے حملہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے۔جیل حکام کے مطابق پولیس اور فوج کی جانب سے 5 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد صورت حال پر قابو پایا گیا۔دوسری جانب ایکوا ڈور کے اٹارنی جنرل دفتر کا کہنا ہے کہ جیل میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے خونریز تصادم کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی ایکوار ڈور کی تین جیلوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 79 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے جبکہ اس سے قبل ایکواڈور کی لٹورل جیل میں بھی قیدیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر