شمالی کوریا کا آواز کی رفتار سے کئی گنا تیز میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ(نیشنل ٹائمز) شمالی کوریا نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی سے سفر کرنے والا ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ روز ایک میزائل تجربہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہائپرسونک میزائل‘ 6 ہزار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ ہے۔شمالی کوریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل اس میزائل کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنایا جا رہا ہے جو ملک کے دفاع کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔گزشتہ روز جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا تھا کہ شمالی کوریا نے کھلے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل داغا ہے جب کہ جاپان نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے لیکن شمالی کوریا نے اس پر خاموشی اختیار کی تھی۔تاہم آج شمالی کوریا نے سرکاری سطح پر ہائپر سونک میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے البتہ اس بیان پر تاحال امریکا، جنوبی کریا اور جاپان نے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی پابندیوں، امریکا سے معاہدے اور جنوبی کوریا سے ڈیل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رواں ماہ پہلے ہی ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل کے تین تجربات کرچکا ہے۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر