نیوزی لینڈ سے نہ ہونے والے میچ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو 27 لاکھ کا بل موصول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیوزی لینڈ سے نہ ہونے والے میچ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو 27 لاکھ کا بل موصول ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نیوزی لینڈ سے نہ ہونے والے کرکٹ میچ پر پی سی بی کو کھانے اور سیکیورٹی کی مد میں 27 لاکھ روپے کا بل موصول ہوا ہے ۔یہ بل راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ میچ کے دن ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں، کھانے میں بریانی بھی کھلائی گئی، میچ نہ ہونے کے ذمہ دار ہم نہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پچز کے معیار سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے مرحلے میں بیٹنگ فرینڈلی پچز بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پچز کے معیار سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خوش نہیں ہیں جبکہ وہ ٹیموں کے توازن سے بھی مطمئن نہیں ہیں ، اسی لیے لون ونڈو بھی متعارف کرائی گئی ہے،تمام ٹیموں کو متوازن کرنے کے لیے ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کو کہہ دیا گیا ہے،نیوزی لینڈ کی سیریز ختم ہونے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا گیا اور اس میں قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے لیکن پچز معیاری نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسکواڈ کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں۔بائونسی پچز ہونے کی وجہ سے بیٹسمین بھی ناخوش ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پچز معیاری نہ ہونے پر متعلقہ افراد کی باز پرس بھی ہوئی کیونکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پچز پر سمجھوتہ نہ کرنے کا کہہ چکے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں پچز کا معیار بڑھانے اور بیٹنگ پچز تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے، لاہور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر