طالبان کے کنٹرول کے بعد اداکار و گلوکار سبزیاں،گوشت اور دودھ بیچنے لگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ ماہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ملک کا منظر نامہ ہی تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کو شدید مشکلات نے آن گھیرا۔ترک خبر رساں ادارے ‘انادولو’ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغانستان میں شوبز کی صنعت ختم ہونے کے قریب ہے۔ ملک کے مایہ ناز گلوکار و اداکار جو ملک سے نہیں جاسکے وہ پھل، سبزیاں، دودھ اور گوشت فروخت کرکے اپنا گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق کئی فنکاروں نے موٹر سائیکل کی مرمت کی دکانیں کھول لی ہیں جس پر وہ بطور مکینک کام کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ اداکار و موسیقار ایسے بھی ہیں جنہوں نے ملک کے مختلف شہروں میں افغانستان کے روایتی کھانوں کے ہوٹلز یا برگر کے ٹھیلے لگا لیے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرٹینمنٹ کی وجہ سے پہچانا جانے والا کابل شور بازار کا ‘سرِ چوک’ اب روز مرہ کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کے بازار میں تبدیل ہو چکا ہے۔طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد شوبز سے وابستہ فنکاروں میں خوف پایا جاتا ہے تاہم کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر طالبان کے سپاہیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ افغانستان کا روایتی رقص ‘اتان’ پیش کررہے تھے۔ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد یہ خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ ہوسکتا ہے طالبان لوک گیتوں اور روایتی رقص کی اجازت دیں لیکن تاحال اس حوالے سے طالبان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر