ہزاروں ٹن گندم اور چینی کے بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

کراچی(نیشنل ٹائمز)ملک میں اشیائے خور و نوش کی رسد معمول پر رکھنے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کی جانب سے درآمد کی گئی ہزاروں ٹن گندم اور چینی کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک سے مجموعی طور پر 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی جارہی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 38 ہزار 37 میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ چکی ہے، اس سلسلے میں 59 ہزار 700 میٹرک ٹن گندم لے کر پانچواں بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیاہے جب کہ 29 ستمبر کو چھٹا جہاز 58 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پہنچے گا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی سے لدا جہاز بھی بندرگاہ پہنچ گیا ہے جب کہ ایک اور جہاز 28 ہزار 840 میٹرک ٹن چینی لے کر 27 ستمبر کو پہنچ رہا ہے۔ درآمد کی گئی یہ چینی یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں سے ملک میں گندم اور چینی درآمد کی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر