سندھ میں تجارتی مراکز رات 10 بجے بند کردیے گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ بھر میں تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کر دیے گئے، کورونا کی صورت حال کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے 15 مارچ سے 15 اپریل تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے، دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، ورک فرام ہوم پر عمل کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پشاور صدر میں 8 بجے بازار بند کردیے گئے۔ قصہ خوانی، گھنٹہ گھر، کوچی بازار، رامداس 8 بجے کے بعد بھی کھلے رہےپشاور کے دیگر کئی علاقوں میں بھی حکومتی احکامات نظر انداز کیے گئے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے مارکیٹیں، بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھاادھر اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں رات 10 بجے کے بعد کھلی تمام دکانیں بند کرادی گئیں۔ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والی دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ جرمانے بھی عائد کیے گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر