ایف بی آر کی یقین دہانی، تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): تاجروں نے ایف بی آر حکام کی یقین دہانی اور ضمانت کے بعد آج 27 ستمبر کو دی گئی ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انھیں موبائل سروس، گیس اور بجلی کی سہولیات سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ نئے صدارتی آرڈیننس میں یہ قوانین متعارف کرائے گئے تھے جس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے تاجروں نے آج احتجاج کی کال دی تھی۔وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ 17 ستمبر کو ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا تھا جس میں ایف بی آر کو اختیارات دیئے گئے تھے کہ وہ گیس بجلی کے کنکشن جبکہ موبائل فون کی سمیں بھی غیر فعال کر سکیں گے۔ تاہم اس معاملے پر تصفیہ ہونے کے بعد تاجروں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدراتی آرڈیننس پر تاجر تنظیموں کو شکوک وشہبات تھے جنھیں مل کر دور کر دیا گیا ہے۔اس معاملے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاجروں کی تنظیم کے صدر کاشف چودھری کا کہنا تھا کہ ہماری تمام غلط فہمیوں اور الجھنوں کو دور کر دیا گیا ہے۔ اس آرڈیننس کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں تھا۔ ایف بی آر حکام نے کہا کہ کچھ عناصر عوام کو گمراہ کر رہے تھے، ہم واضح کرتے ہیں کہ موبائل سمیں، بجلی اور گیس کے کنکشن کسی صورت معطل نہیں کئے جائیں گے۔ صرف وہ افراد ہی اس صورتحال کا سامنا کریں گے جو ٹیکس دہندگان کی فعال فہرست کا حصہ نہیں بن رہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر