قومی ویمن فٹ بال چیمپین شپ میں شریک ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں جاری قومی ویمن فٹ بال چیمپین شپ میں شریک ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 13 ویں قومی ویمن فٹ بال چیمپین شپ کے مقابلے کراچی میں جاری ہیں اور اس ایونٹ میں 19 ٹیموں کی 400 سے زائد فٹ بالرز شریک ہیں۔ پی ایف ایف کے مطابق ایونٹ میں شریک کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور کلب کی جانب سے پی ایف ایف کو اس بات کی باضابطہ اطلاع کردی گئی ہے۔پی ایف ایف ترجمان نے بتایا کہ کراچی یونائیٹڈ گروپ بی میں شامل تھی اور فیڈریشن نے ٹیم اور اس سے براہ راست مقابلہ کرنے والی اور ان ٹیموں سے مقابلہ کرنے والی ٹیموں کو مکمل سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے تک گروپ بی کے میچز معطل رہیں گے جبکہ پی ایف ایف ٹیموں کو ٹیسٹنگ کرانے کیلئے مالی معاونت فراہم کرے گا۔کراچی یونائیٹڈ نے چیمپین شپ میں ایچ ای سی اور کراچی ویمن ایف سی سے مقابلہ کیا جبکہ کراچی ویمن ایف سی نے سیالکوٹ سے مقابلہ کیا، پی ایف ایف نے ان چاروں ٹیموں کو ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ قومی ویمن فٹ بال چیمپین شپ میں منگل کو گروپ بی کے میچز میں کراچی یونائیٹڈ کو ماشا یونائیٹڈ اور کراچی ویمن ایف سی کو ایچ ای سی سے میچ کھیلنا تھا تاہم یہ میچز اب نہیں ہوں گے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر