پیرس کلب نے یکم جولائی سے 31 دسمبر 2021 تک پاکستان کا قرضہ موخر کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )پیرس کلب نے یکم جولائی سے 31 دسمبر 2021 تک پاکستان کا قرضہ موخر کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کلب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے پاکستان کا قرض موخر کیا گیا پاکستان کورونا کے بعد صحت، تعلیم اور معیشت پر اخراجات کر سکے گا۔کلب کا کہنا ہے کہ پاکستان قرض موخر کی سہولت کا اہل ہے، پاکستان کی درخواست کو منظور کرلیا گیا ہے۔ پاکستان دیگر ممالک سے بھی قرض موخر کرنے کی درخواست کرچکا ہے ۔پیرس کلب نان پیرس کلب سے بھی قرض موخر کروانے کی کوشش کرے گا۔دوسری جانب رواں مالی پہلے دو ماہ میں پاکستان نے 382 ارب روپے سے زائد کا بیرونی قرض لیا۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال جولائی اگست کے دوران حکومتی غیر ملکی قرض 2.37ارب ڈالر سے زائد رہا ، جولائی سے اگست بجٹ سپورٹ کی مد میں 58 ارب 76 کروڑ روپے کا بیرونی قرض لیا،گزشتہ دو ماہ کے دوران بانڈز کے اجرا سے 165 ارب 92 کروڑ روپے موصول ہوئے۔ دستاویز کے مطابق مختصر مدت کیلئے رواں جولائی سے اگست 67 ارب روپے کا بیرونی قرض لیا گیا، جولائی سے اگست مختلف منصوبوں کیلئے 87 ارب 68 کروڑ سے زائد بیرونی قرض لیا، جولائی سے اگست چائنا یو ایس اے 8 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض حاصل کیا گیا،کثیر جہتی معاہدوں کے تحت 87 کروڑ 94 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، رواں مالی سال ابھی تک اے ڈی بی سے 28 کروڑ ڈالر قرض جاری کیا گیا ہے ،دوطرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، پاکستان نے کمرشل بنکوں سے بھی 36 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا قرض لیا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر