اداکارہ نادیہ خان کے ساتھ سائبر کرائم ، ملزم گرفتار

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ یوٹیوب چینل کی آمدن کہیں اور جارہی تھی ۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے یوٹیوب چینل بنایا تھا جس نے بہت جلد مقبولیت کی منازل طے کیں اور بہت کم دنوں میں مونیٹائز ہو کر آمدن کا ذریعہ بن گیا تھا ۔ سائبر حکام کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کا یوٹیوب چینل ستمبر 2020 میں ہیک کرلیا گیا تھا جس کو ریکور کروانے کے لئے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات لی گئی تھیں ۔ اداکارہ کی طرف سے جس آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات لی گئیں اسی نے نادیہ خان کے یوٹیوب چینل میں گوگل پبلشر آئی ڈی اوربینک اکاؤنٹس تفصیلات تبدیل کردیں اور یو ٹیوب سے ہونے والی کمائی آئی ٹی ایکسپرٹ کے اکاؤنٹ میں جانے لگی ۔ جب نادیہ خان کو اس بارے میں علم ہوا تو انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی جس کے بعد آئی ٹی ایکسپرٹ حماد سمیع کو حراست میں لے کر تحقیقات کی گئیں توا س نے اعتراف جرم کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ایکسپرٹ نے نادیہ خان کے یوٹیوب اکاؤنٹ کی بینک اکاؤئنٹس تفصیلات تبدیل کیں تو چینل کے ذریعے ہونے والی آمدن کسی اور اکاؤنٹ میں جانے لگی ۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم حماد سمیع کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر