ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 60 فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 60 فیصد اضافہ ہوگیا۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک اضافہ ہوا۔ ڈیزل،فرنس آئل، کوئلہ، ایل این جی اور گیس پر بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی۔ایک سال میں ڈیزل پر بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے19 پیسے فی یونٹ بڑھی۔ ڈیزل سے فی یونٹ کی لاگت 19.43 روپے سے بڑھ کر 22.62 روپے تک پہنچ گئی۔قدرتی گیس سے گزشتہ سال کی نسبت گزشتہ ماہ 62 پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔ ایک سال میںایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ بڑھ گئی۔ ایل این جی سے بجلی کا یونٹ 7.02 روپے سے مہنگا ہو کر 13.44 روپے میں پیدا ہوا۔گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں اس سال اگست میں فرنس آئل سے 6 روپے مہنگی بجلی پیدا ہوئی۔ فرنس آئل کے فی یونٹ کی لاگت 12 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 18 روپے 24 پیسے ہو گئی۔ کوئلہ سے بجلی کے فی یونٹ کی پیداواری لاگت 6.03 روپے سے بڑھ کر 9.03 روپے ہو گئی۔ایران سے درآمدی بجلی کے نرخوں میں بھی 2 روپے 14 پیسے تک اضافہ ہوا۔ اگست 2020 میں ایران سے فی یونٹ 10.21 روپے اب 12.35 روپے میں درآمد کیا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر