امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا پینٹ تیار کیا ہے جس کے استعمال سے ایئر کنڈیشنر جیسی ٹھنڈک پیدا ہوگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا پینٹ تیار کیا ہے جس کے استعمال سے ایئر کنڈیشنر جیسی ٹھنڈک پیدا ہوگی۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ حیر انگیز پینٹ اس دنیا سے ایئر کنڈیشنرز کو ہی ناپید کر دے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پینٹ امریکی یونیورسٹی پورڈیو کے سائنسدانوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔اس پینٹ کو تیار کرنے کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا میں بڑھتی ہوئی حدت کو کم کرنا تھا۔ اس حیرت انگیز ایجاد نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے اپنی کتاب میں شامل کر لیا ہے۔ پروفیسر شیولین روآن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ ایسا رنگ تیار کیا جائے جو عمارتوں کا گھروں کو سورج کی بڑھتی ہوئی حدت سے بچا سکے۔ اس کیلئے ضروری تھا کہ جو بھی پینٹ تیار کیا جائے وہ انتہائی سفید ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ خصوصی رنگ انفراریڈ شعاعوں کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھا ہے بلکہ سولر ریڈیشنز کو بھی تقریباً 100 فیصد کر سکتا ہے۔ ان ہی خصوصیات کی وجہ سے سورج کی تپش اس پینٹ میں جذب نہیں ہو سکتی اور عمارت کی اندرونی دیواریں بغیر ایئر کنڈیشنر کے ہی ٹھنڈی ہو جاتی ہیں۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ پینٹ سے 1000 سکوائر فیٹ رقبہ کور کیا جائے تو دس کلو واٹس توانائی کے برابر ٹھنڈک پیدا ہو گی۔ واضح رہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پر اس پینٹ کا بہت چرچا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر