برطانوی وزیراعظم پاکستان ٹیم نہ بھیجنے کی وجہ سے اپنے ہی کرکٹ بورڈ سے برہم

لندن (نیشنل ٹائمز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کے لیے مرد و خواتین ٹیموں کو بھیجنے سے انکار پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق مرد و خواتین کے دورہ پاکستان سے انکار پر انگلینڈ کے وزیر اعظم نے برہمی کا اظہار کیا اور وزارت خارجہ اور کامن ویلتھ آفس میں موجود برطانوی وزراکے مطابق بورڈ کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دورے کی منسوخی کے اعلان سے قبل انگلش کرکٹ بورڈ، 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اعلیٰ حکام، دفتر خارجہ اور محکمہ ثقافت، میڈیا اور اسپورٹس کے درمیان مشاورت ہوئی تھی اور اس اجلاس میں گورننگ باڈی نے مطالبہ کیا تھا کہ دورے کو شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے اس حوالے سے بتایا گیا کہ ان درخواستوں کو نظر انداز کر کے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بنیاد پر دورے کو منسوخ کرنے پر وزرا بہت برہم ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ایسا کر کے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو بہت دھچکا لگا ہے کیونکہ اس وقت یہ تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل سیکیورٹی وجوہات کے باعث دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھااس دورے کے چند دن بعد انگلینڈ نے بھی خطے میں صورتحال اور کھلاڑیوں کی تھکن کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان سے انکار کردیا تھا۔دی ٹائمز کی رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ انگلش بورڈ دورہ پاکستان جاری رکھنے کے لیے کوئی راہ تلاش کرنے کا خواہشمند تھا تاہم ٹیم انگلینڈ پلیئرز پارٹنرشپ نے مداخلت کردی جس سے دورہ نہیں ہوسکا، یہ پارٹرنرشپ دراصل پلیئرز یونین کے درمیان ایک یونٹ ہے جو انگلینڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ یہ پارٹنرشپ چونکہ صرف کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتی ہے لہٰذا کاؤنٹی کرکٹرز کو پاکستان لے کر جانے کی سوچ پر غور کیا جا سکتا تھا تاہم یہ مانا جارہا ہے کہ اس بات کو زیر غور ہی نہیں لایا گیا۔یہاں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ اس مختصر دورہ پاکستان کے بارے میں بات کر کے انگلش کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں اور ان کے نمائندوں کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چھیڑنا چاہتا تھا بلکہ دراصل دورہ پاکستان منسوخ کرکے انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ رواں سال انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ایشز سیریز شیڈول کے مطابق ہو۔واضح رہے کہ رواں سال شیڈول ایشز سیریز پر بھی التوا کے بادل منڈلانے لگے ہیں کیونکہ سخت کووڈ-19 پروٹوکول اور بائیوسیکیور ببل کی وجہ سے انگلش کھلاڑیوں کے اہلخانہ کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے باعث دورہ منسوخ ہونے کا خطرہ ہے۔دورے کی منسوخی کے خطرے کے پیش نظر وزیراعظم بورس جانسن نے معاملے میں مداخلت کی ہے اور منگل کی رات آسٹریلین وزیراعظم کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے انہیں کووڈ-19 قوانین میں کچھ نرمی کرنے کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کی۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر