طالبان کی حکومت کے بعد بھی کس محکمے میں کچھ نہیں بدلا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سیاسی اور سماجی منظر نامہ تبدیل ہوگیا ہے لیکن کابل کا ایک محکمہ ایسا بھی ہے جہاں اب تک کچھ نہیں بدلا۔افغانستان میں طالبان کے برسرِ اقتدار آنے سے ہر سرکاری محکمے میں تبدیلیاں ہوئیں، مختلف وزارتوں کے دفاتر سے ملازمین کی بڑی تعداد غیر حاضر ہے سوائے ٹریفک پولیس محکمے کے جو کہ اب تک تبدیل نہ ہوسکا ہے۔طالبان کے کنٹرول کے بعد نہ پولیس محکمے کی وردی تبدیل ہوئی ہے، نہ ہی افغان پرچم کی جگہ طالبان کے پرچم نے لی ہے، تیزی سے بدلتے حالات سے قطع نظر، یہ اہلکار کابل جیسے مصروف شہر میں آج بھی پہلے کی طرح اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔کابل ٹریفک پولیس ڈائریکٹوریٹ میں گزشتہ 3 سال سے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات محمد نواز کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹریفک کے نظام کو سیاست سے الگ رکھنا ضروری ہے۔کابل کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو آسان بناتے پولیس اہلکار محض 15 ہزار افغانی ماہانہ پر کام کرتے ہیں، یہ اہلکار گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، طالبان نے کابل فتح کرنے کے بعد ٹریفک پولیس کے محکمے پر بھی اپنا رئیس مقرر کررکھا ہے۔طالبان قیادت نے ٹریفک اہلکاروں کو اپنا کام جاری رکھنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہےکہ موجودہ معاشی بحران پر قابو پاتے ہی واجبات ادا کردیے جائیں گے۔دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو میں مولوی خیل نے دعویٰ کیا کہ طالبان قیادت سرکاری محکمے چلانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر